ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں صحافی ارشد شریف کو قتل کر دیا گیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کے لئے قانونی عمل شروع ہے اس وقت میت کی شناخت اور وطن واپسی کے لئے ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے
علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ارشد شریف کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں چیئرمین سینیٹ نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف المانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ نہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال پردلی دکھ اور افسوس ہوا انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے،آمین
واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات
شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید
ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے
ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات