فواد خان نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی خواتین کو بھی بہت پسند ہیں. فواد خان کو نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بے حد پسند کرتی ہے. ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے یوں فواد خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نمبر ون ہیں اور نمبر ون کی پوزیشن پر ہی رہیں گے. بھارتی اداکارہ سونم کپور ہو یا سونم باجوہ ہر کوئی فواد خان کی دیوانی ہے. حال ہی میںبھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں ان کو بہت پسند کرتی ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر فواد خان شادی
شدہ نہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھاتی ان کے ساتھ دوستی کرتی. انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات بنانے اور دوستی کرنے کو بہت اچھا نہیں سمجھتیں لیکن فواد انہیںبے حد پسند ہے. اگر شادی شدہ نہ ہوتے تو میں ان سے تعلقات بنانے کے بارے میں ضرور سوچتی اور کوشش بھی کرتی . یاد رہے کہ بھارتی اداکارائیں فواد خان کو نہ صرف پسند کرتی ہٰیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں.اس لسٹ میں بالی وڈ کی نامور اداکارائوں کے نام شامل ہیں.