شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر رانا شکیل اسم،اے ڈی سی جی واصف بشیر کھوکھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد،ڈی ایم او سمیرا عمبرین،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نیاز احمد،ڈی او پاپولیشن عابد علی،ڈپٹی ڈایکٹر زراعت محمد شفیق،ڈاکٹر عادل شہزاد ڈاکٹر محمد ریاض،مختاراحمد و دیگر مکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی انسداد پولیو مہم کا آغاز 17تا 21 جون کو ہوگی جس میں 101694 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ پولیو مہم تحصیل مریدکے کی ایک یونین کونسل،تحصیل شرقپور کی تین یونین کونسل اور تحصیل فیروزوالہ کی آٹھ یونین کونسل کل بارہ یونین کونسل میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔جس میں موبائل ٹیمیں 197،فکس ٹیمیں 09 رومنگ ٹیمیں 02 یوسی ایم اوز 16 جبکہ ایریا انچارج 43 ڈیوٹی سرانجام دیں گے

Shares: