احتیاطی تدابیر بروقت تشخیص چھاتی کینسر کی مدت کو کم کرسکتی ہے

0
48
احتیاطی تدابیر بروقت تشخیص چھاتی کینسر کی مدت کو کم کرسکتی ہے

احتیاطی تدابیر بروقت تشخیص چھاتی کینسر کی مدت کو کم کرسکتی ہے

چھاتی کا کینسر خواتین میں اس وقت پھیلتا ہے جب چھاتی میں غیر معمولی تبدیلیاں ہوتی ہیں جو خلیوں کی نشوونما کو منظم کرتی ہیں جو چھاتی کے خلیوں میں تیار ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے اشراک سے منعقدہ ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی “ سیمینار میںکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کینسر کے بے قابو خلیات اکثر چھاتی کے صحت مند ٹشو زکو متاثر کرتے ہیں اور چھاتی کے دوسرے حصوں تک چلے جاتے ہیںجو بنیادی راستوںسے کینسر کے خلیوں کو چھاتی کے کئی حصوں میں منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔چھاتی کے کینسر کی علامات میں پوری چھاتی کا سرخ ہوجانا ، چھاتی میں گٹھلی کا بن جانا،چھاتی کے کچھ حصوں میں سوجن ہوجانا،چھاتی سے خون کا خارج ہونا،بازو کے نیچے ایک گانٹھ بن جانا،چھاتی کی جلد کا چھلکا ، شکل اور سائز میں اچانک تبدیلی ہوجانا اور دیگر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹل کارسنوماجو دودھ کی نالی سے شروع ہوتا ہے اور لوبیولر کارسنوما لوبیولزہوتا ہے پھر بڑھتا چلا جاتا ہے جس سے بچنے کے لیے چھاتی کے کینسر کی تشخیص میمو گرام، الٹراساﺅنڈ، بایپسی ٹیسٹ کے علاوہ اپنے اندر ہونے والی غیر معمولی تبدیلی کا معائنہ گھرمیںخود بھی کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر زبیدہ قاضی کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں تاہم کچھ اقدامات سے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرسکتے ہیںجس میںتازہ پھلوں ، سبزیوں اوردیگر صحت مند غذاﺅں کا استعمال ، ورزش کرنا،تابکاری سے بچنا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ چھاتی کے کینسرکا علاج مجموعی صحت ، ریڈیشن تھراپی،سرجری اور کیموتھراپی سے بھی کیا جا سکتا ہے احتیاطی تدابیر بروقت تشخیص چھاتی کینسر کی مدت کو کم کرسکتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر تابندہ اشفاق نے ڈاکٹر زبیدہ قاضی کو شیلڈ اور گلدستہ پیش کیاگیا ۔اس موقع پرڈاکٹر سلیمہ تیجانی،ڈاکٹر حسن وسیم ، ڈاکٹر طوبیٰ محفوظ اور دیگر شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثوبیہ نے سر انجام دیئے

بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ،تحریر: محمد مستنصر
بریسٹ کینسر بھی قدرتی آفات سے کم نہیں — ڈاکٹر عزیر سرویا

بریسٹ کینسر کا عالمی دن, پنک ربن بمقابلہ ٹیبو !!! — بلال شوکت آزاد

ملک میں بڑھتے بریسٹ کینسرکے کیسز،سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ و شرح اموات لمحہ فکریہ

Leave a reply