باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)چیئرمین و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں میں کرپشن کی ملنے والی شکایات پر مزید کارروائی کے احکامات –
تفصیل کے مطابق چیئرمن اینٹی کرپشن کمیٹی-III و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت مختلف کیسز کی انکوائری کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری اینٹی کرپشن کمیٹی-III اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد، محکمہ پولیس، روینیو، پبلک ہیلتھ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد کی جانب سے مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری نے شکایات پر مزید کاروائی اور جانچ پڑتال کے لئے احکامات جاری کئے۔
Shares:








