جلالپور بھٹیاں : نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی

باغی ٹی وی پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی ،یاد گار شہدا ءپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔عوام الناس کی خدمت اور جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر ڈی ایس پی رانا محمد اسلم نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے یاد گار شہداءپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے اس ذمہ داری سے نوازا ہے۔عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ تما م زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے گا۔غیر قانونی حراست ، تشدد اورشہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں دن دو سے تین بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعدازاں ڈی پی او حافظ آباد نے ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کی اور تمام ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی ورکنگ بارے تفصیلی بریف کیا ، ڈی پی او حافظ آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکاران اپنے روز مرہ کے معمولات کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ، دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،فورس کے مورال کو بلند رکھنے کےلئے کردار ادا کیا جائے۔ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی ،دلجمعی سے سر انجام دیں ۔تمام ایس ایچ اوز پبلک اوور میں تھانہ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، جس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیر قانونی حراست اور تشدد ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی, ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل اور کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہو گی۔ کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے،میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس ملازمان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

Leave a reply