اداکار فیروز خان آج کل ہیں شدید تنقید کی زد میں . پہلے تو انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن اب وہ اپنے ناقدین کو مسلسل دے رہے ہیں جواب. ایسا لگتا ہےکہ اب فیروز خان غصے میں آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر گھڑ سواری کرتے ہوئے وڈیو شئیر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے لکھا ہےکہ ڈرا نہیںہمت نہیں ہاری اور جیت گیا. یہ کیپشن بظاہر انہوں نے اپنے ناقدین کے لئے لکھا ہے اور جو ان پر تنقید کررہے ہیں ان کو سنایا ہےکہ میں نہ کسی سے ڈرا ہوں نہ ہمت ہاری ہے اور جیت گیا ہوں. یاد رہے کہ فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے بدترین تشدد
کے الزامات ثبوت سمیت لگائے ہیں. فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے جب سے بد ترین تشدد کے ثبوت عدالت میں دکھائے ہیں تب سے فیروز خان شدید تنقید کی زد میں ہیں. اور اب تو ان کے کو سٹارز بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے انکاری ہو رہے ہیں.تاہم فیروز خان نے حال ہی میں جو وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ گھڑ سواری کررہے ہیں اس پر ان کو سوشل میڈیا صارفین خاصی سنا رہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ جو بیوی کو انسان نہ سمجھے اور بری طرح مار پیٹ کرتے وہ ہمارے نزدیک انسان نہیں ، جبکہ کوئی کہہ رہا ہےکہ آپ انسان نما جانور ہو جو دوسروں کو انسان نہیں سمجھتا.