لاہور:عمران خان نےکہاہےکہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتےہیں جس میں پاکستان کےفیصلےپاکستانی کریں۔تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکل کےلانگ مارچ کےآغازکےحوالےسےاہم ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کل گیارہ بجے لبرٹی چوک سےحقیقی آزادی مارچ شروع ہورہا ہےعوام بھرپور شرکت کریں۔
عمران خان نےکہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہےگی جب تک باہرسےکٹھ پتلیوں کومسلط کرنےکا سلسلہ بند نہیں ہوجائےگا۔
روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں، یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں بلکہ یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں، ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں باہر سے مسلط کئے گئے کٹھ پتلیاں فیصلے نہ کریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دینے تک جاری رہے گی جبکہ ہم اس وقت تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والے راستے بند نہ ہوجائیں۔
دوسری جانب اس سے قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مارچ کا اعلان کررہا ہوں، اس لانگ مارچ کو سیاسی نہیں سمجھنا اس کو آزادی سمجھنا ہے۔