پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اقتصادی محور کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس سٹیئرنگ کمیٹی کے فریم ورک کے تحت اس وقت کئی موضوعات زیر بحث ہیں۔ خاص طور پر پیٹرولیم اور سپلائی کے شعبوں، پیٹرو کیمیکل، بجلی، قابل تجدید توانائی، صنعت اور نقل و حمل کے علاوہ بہت سے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی جارہی ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں میں ایک اہم شراکت دار سمجھتی ہے ۔ دونوں ممالک سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی ذیلی کمیٹی کے ذریعے اپنے درمیان تعاون کے ذرائع کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ شہزادہ عبد العزیز نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور مختلف پراجیکٹس کو فعال کرنا درست راستے پر ہے۔
اجلاس کے اختتام پردونوں فریقوں نے کمیٹی کے کام کو مکمل کرنے، اس میٹنگ کے نتائج کی پیروی کرنے اور دونوں طرف کی ورک ٹیموں کے درمیان مشترکہ کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹیئرنگ کمیٹی کا کام توانائی، صنعت، معدنی دولت، تجارت، مالیات، ماحولیات، زراعت، نقل و حمل، لاجسٹکس، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ سٹئیرنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ دوطرفہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر صدارت کر چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے