باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بھارت سے 104 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار ہرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا،خصوصی بسوں کے زریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جاٸے پیداٸش گوردوارہ جنم استھان پہنچا تو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا.
تفصیل کے مطابق بھارت سے 104رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار رنجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش پر پہنچا تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اپنے روحانی پیشوا کی جاٸے پیداٸش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران ٹرانسپورٹ, قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے, بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں دوروزقیام کے دوران گوردواہ جنم استھان سمیت دیگر گوردواروں میں اپنی مذپبی رسومات ادا کریں گے

Shares: