سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات:حکومت کےحمایت یافتہ امیدوارکوشکست:حامد خان گروپ کامیاب
اسلام آباد:حامد خان گروپ کے امیدوار بیرسٹر عابد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ امتحانات میں اسلام آباد پولنگ اسٹیشن سے عابد زبیری کو فتح حاصل ہو گئی، عابد زبیری کو اسلام آباد سے 251 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف خالد جاوید 227 ووٹ لے سکے۔
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…
بلوچستان میں پروفیشنل پینل کے حمایت یافتہ امیدوار عابد زبیری نے 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ شکیل اور کامران مرتضیٰ کے پینلز حمایت یافتہ امیدوار خالد جاوید نے 57 ووٹ حاصل کیے۔
عابد زبیری نے جیت کے فوری بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے، میں شعیب شیخ اور عائشہ صاحبہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ شفقت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بول نیوز کو بہت ترقی دے تاکہ یہ چینل آزادی صحافت کیلئے ہمیشہ کام کرتا رہے۔
عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا
تمام 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ مل سکے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو 3سال بعد شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔