خانقاہ ڈوگراں ،شیخوپورہ باغی ٹی وی ( نمائیندگان)لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرنے والا پنجاب پولیس کا شہید ڈرائیور کنسٹیبل لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔ ڈرائیور کنسٹیبل گزشتہ روز دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے شہید ہوۓ تھے۔شہید کی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں خانقاہ ڈوگراں میں ادا کی گی۔شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گی۔شیخوپورہ نماز جنازہ میں ڈی پی او فیصل مختار,پولیس افسران,سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخوپورہ شہید کے اہلخانہ سے ڈی پی او فیصل مختار نے تعزیت بھی کی. شہید کانسٹیبل03 بیٹیوں اور 01 بیٹی کا باپ تھا۔شہید کانسٹیبل کی چھوٹی بیٹی کی عمر 07 سال ہے۔ شہید کنسٹیبل کا تعلق خانقاہ ڈوگراں سے تھا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں