صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

0
53
صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی صدف نعیم کی ہلاکت پر افسوس ہے ،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کے شوہر سے لکھوایا گیا کہ وہ مزید کارروائی نہیں چاہتے، میں صدف نعیم کو ذاتی طورپر جانتی ہوں وہ خاتون محنتی تھیں،صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،ہم نے واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر ادی شازیہ عطا مری، عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئیں

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے اور صدف نعیم کے شوہر سے اظہار تعزیت و دعا کی ،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صدف نعیم بھٹی ایک محنتی صحافی تھی،اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئیں ہم شہید آزادی مارچ، شہید صحافت صدف نعیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

دوسری جانب سینئر صحافی صدف کی غائبانہ نمازِجنازہ اسلام آباد پریس کلب میں ادا کی گئی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام اور نیشنل پریس کلب میں صدف نعیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے تحریک انصاف کے ۔ لانگ مارچ کی کوریج کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران چینل فائیو کی خاتون صحافی صدف نعیم عمران خان کے کنٹینرز سے گر کر شہید ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی کوریج کر نیوالے صحافیوں کیلئے الگ کنٹینرز مختص ہونا چاہیے تھا اور اس حوالے سے فل پروف انتظامات ہونے چاہئیں تھے تا کہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کرتے اور اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ صدف نعیم ایک محنتی صحافی تھیں ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی کوریج کے دوران ان کو کنٹینر پر چڑھنے سے کس نے روکا اور پی ٹی آئی کی کوریج کے حوالے سے پالیسی کیا تھی اور اس کے ذمہ داران کون ہیں تعقیق کی جانی چاہئے کنٹینر پر نصب کیمروں کی فوٹیج چیک ہونی چاہئے دیکھا جائے کہ حادثہ قدرتی طور پر ہوا یا کسی کی کوتاہی کی وجہ سے اور زمہ دران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

واضح رہے کہ  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے  مارچ منسوخ کردیا۔کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے

Leave a reply