حالیہ مہنگائی وزیراعظم کی منظوری پر کی گئی ہے، شیری رحمان

0
39

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوٹلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں بڑے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوٹلٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تشویشناک ہے، آٹا ساڑھے 7 روپے، چینی 17 روپے فی کلو اور گھی 90 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا ہے، آٹا 20 کلو تھیلا اب 950 روپے کا ہو گیا ہے، یوٹلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے سے اب 85 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، گھی کی قیمت 170 روپے کلو تھی کو اب 260 روپے کلو کی گئی ہے.

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آئے روز منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، یہ تمام فیصلے وفاقی کابینہ کی منظوری سے کئے گئے ہیں، یہ وہ مہنگائی ہے جو وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی مرضی سے کی گئی ہے، ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد رکارڈ کی گئی ہے، غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، آپ ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالتے جا رہیں ہیں، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یوٹلٹی اسٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو جائے گا، یوٹلٹی اسٹورز میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے.

Leave a reply