پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0
59

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد صدر علی نواز اعوان کی ذریعے دائر کی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا 26اکتوبر کو خط لکھا گیا لیکن تاحال این او سی نہیں ملا،پی ٹی آئی کے کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے،

عمران خان کے لانگ مارچ کو آج چوتھا روز ہے، عمران خان آج کامونکی سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،عمران خان کا کنٹینر کامونکی شہر کے داخلی دروازے پر پہنچا دیا گیاہے، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے،

تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی مریڑ سے اسلام آباد داخلہ کے لیے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا ،مرکزی قیادت کی جانب سے مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لانگ مارچ پنڈی کب پہنچتا ہے اس بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عمران خان روزانہ رات کو مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر لاہور آ جاتے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایم نے بھی 4 تاریخ کسی اجتماع کا اعلان کیا ،اگر کوئی نقصان ہوتا ہے حکمران ذمہ دار ہوں گے ، ہم نے کبھی تصادم کی سیاست نہیں کی، ہم سادہ بات کررہے ہیں کہ الیکشن کروائیں،

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے آج سندھ کا قافلہ کراچی سے براستہ حیدر آباد، سکھر، ملتان اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گا بدھ والے دن گلگت بلتستان اور KP کے کچھ اضلاع کے قافلے اپنا سفر شروع کریں گے عمران خان جی ٹی روڈ پر موجود شہروں اور قصبوں کو موبلائز کریں گے بدھ یا جمعرات کو جنوبی پنجاب کے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونگے جمعرات اور جمعے کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے قافلے روانہ ہونگے جمعے والا دن مارچ اسلام آباد پہنچے گا

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

Leave a reply