کنگسٹن (اے پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 4 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا.

تفصیلات کے مطابق رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 04 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں گھانا امازون واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔

دوسری جانب کیریبین پریمیئر لیگ کے کل چھ ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ بارباڈوس کی ٹیم ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

Shares: