یہ سال یقیناً شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ایک خاص سال ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ فنکار کو انہوں نے مختلف فلموں میں کیمیو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ فلموں میں ان کے5 یادگار کیمیو کرداروں پر ہم ایک نظر ڈالتے ہیں. پہلے نمبر پر ہے فلم براہمسٹرا آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 9 سمتبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ، اس میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مونی رائے، امیتابھ بچن اور ناگارجن نے مرکزی کردار ادا کیے تاہم، بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ برہمسٹرا میں شاہ رخ کے کیمیو بطور ’وناراسترا‘ کو فلمی ناقدین نے بہت سراہا تھا۔دوسرے نمبر پر ہے فلم لال سنگھ چڈھاعامر خان اور کرینہ کپور خان کی یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی ہو لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان کا کیمیو آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔تیسرے نمبر پر ہے راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ اس

فلم کو آر مادھاون نے لکھا ن پروڈیوس کے ساتھ ہدایت کاری کی ہے. یہ فلم ایرو اسپیس انجینئر نمبی نارائنن کی جدوجہد اور کامیابیوں پر مبنی ہے۔ اگرچہ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان کی خصوصی اینٹری کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چوتھے نمبر پر ہے ٹیوب لائٹ وہ دن گئے جب خبریں منظر عام پر آتی تھیں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے۔ فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ شاہ رخ خان نے اس میں ایک گانے پر خصوصی پرفارمنس دی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا. پانچویں نمبر پر ہے فلم اے دل ہے مشکل، دھرما پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی پیچیدہ رشتوں کے گرد گھومتی ہے،اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم میں اہم کردار ادا کئے جبکہ شاہ رخ خان نے اس میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا.

Shares: