باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو گئے ہیں، سردار فیض ٹمن کی شمولیت سے پی ٹی آئی تلہ گنگ و لاوہ میں مضبوط ہو گی کارکنان تحریک انصاف، تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن نے پاکستان تحریک کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی جس کے بعد سردار فیض ٹمن نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر کرنل سلطان سرخرو اعوان، سردار شہزاد خان ٹمن، حکیم نثار احمد، رانا عظمت حیات ٹمن، ملک اقبال ڈھرنال اور ملک مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کارکنوں کی جانب بھر پور خوش آمدید کہا جا رہا ہے، دوسری جانب ن لیگی کارکنوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے حلقوں کی جانب سے ضلع تلہ گنگ میں سردار فیض ٹمن کی شمولیت سے تحریک انصاف یقینی طور پر مضبوط ہو گی اور عرصہ دراز سے جس لیڈر شپ کی ضرورت تھی وہ پوری ہو گئی ہے۔

Shares: