باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) پولیس کی کارروائی،75 کلو گٹکہ ، 36 بنڈل تمباکو پتی، 350 پیکٹ گٹکہ ماوا، 2 کاریں،خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے مہران کار نمبر BNW-402 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم عنایت اللہ ولد علی محمد کھیو کو 15 کلو چورہ سپاری، 12 بنڈل نجمہ تمباکو پتی، 18 بنڈل راجا جانی تمباکو پتی، 6 بنڈل عزیزی تمباکو پتی، 250 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 111/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ بہارا اے ایس آئی غلام حیدر جانوری بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر دکا موری بہارا شہر کے قریب کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان سباگو ولد آدم بلوچ اور شکیل ولد عبدالغفور قاضی کو 42 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر112/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ساکرو۔
تھانہ مکلی کے سب انسپکٹر منظور چانڈیو بمعہ اسٹاف سی آئی اے ٹھٹہ نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بائی پاس چوک مکلی کامیاب کارروائی کرکے *سوک کار نمبر AHM-319 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم محمد جاوید عرف گڈو ولد امام دین قریشی سمیت 1 خاتون ملزمہ شیر بانو زوجہ محمد طاہر راجپوت کو 4 کٹہ چورہ سپاری وزن 60 کلو اور 100 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔
Shares:








