اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں:سنگین جرائم میں ملوث11گینگزسمیت 177ملزمان کوگرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ60لا کھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،

سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نےعمران خان کو طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر ایس پی رورل کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھنہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چار ما ہ کے دوران 177 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، جس میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 11گینگز بھی شامل ہیں، ملزمان میں قتل،ڈکیتی، راہزنی، سرقہ بالجبراور گھریلو وارداتیں کرنے والے خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں،

 

 

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کر وڑ 60لا کھ روپے سے زائد کامال مسروقہ برآمد، جس میں طلائی زیورات،06گاڑ یاں، 11موٹر سائیکلز،19موبائل فون، 12415گر ام چرس،6890گر ام ہیر وئن، 228گر ام آ ئس، 1112لیٹرمعہ 450بو تلیں شراب اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ جس میں45پسٹل، ایک عدد 12بور گن معہ ایمونیشن اورایک عدد خنجر بھی شامل ہے، پولیس نے اسی عرصہ کے دورا ن سنگین جر ائم میں ملو ث چار اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، 424مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے،

سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ڈی آئی جی آپر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر تے ہو ئے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کے سدباب کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ڈکیتی، نقب زنی اور دیگر سنگین جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ لیس کرکے مزید متحرک کر دیاگیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کےماحول پرنظررکھیں اورکسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ©”پکار”15- پر اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں۔

Shares: