باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے
تھانہ مارگلہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری مجید کے گھر چھاپہ مارا ہے، پی ٹی آئی دھرنے میں پولیس کے خلاف اسلحہ اور دیگر اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا چودھری مجید نے کے پی ،جی بی سے آنے والے قافلوں کے لئے اپنی سوسائٹی کے قیام و طعام کا انتظام کر رکھا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاع ملی کے علی امین گنڈا پور نے اسلحہ چودھری مجید کے گھر بھجوایا
تحریک انصاف لانگ مارچ اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں، پولیس نے تحریک انصاف اسلام آباد رہنماؤں کے گھر رات گئے چھاپے مارے مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر بیت المال پاکستان سردا زاہد اکبر کے گھر چھاپہ مارا گیا، سردار زاہد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار لیا گیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق آمد و رفت کے راستے کھلے ہیں اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اسلام آباد کا تقریباً ۲ فیصد حصہ بشمول توسیع شدہ ریڈ زون کا علاقہ ہے۔ریڈ زون کے علاوہ اسلام آباد کے تمام علاقوں میں انتظامیہ کی اجازت سے سیاسی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت نہیں شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے یاشہر میں امن وامان کوخراب کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی جولوگ بدامنی پھیلارہے یااس میں معاونت کررہےان سے گذارش ہےکہ ایسی سرگرمیوں سے گریزکریں اسلام آبادکے معززشہریوں سے گذارش ہے کہ امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،کسی افواہ اورغلط بیانی پر دھیان مت دیں۔
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں لانگ مارچ، جلسے کے حوالہ سے اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ کی تیاریاں بھی تیز ہو گئیں،ہنگامی صورتحال کیلئے انتظامیہ نے سی ڈی اے سے دس ایمبولینس مانگ لیں۔ ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں، ۔