بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو کہ بڑی تعداد میں دنیا بھر میں فین فالونگ رکھتی ہیں . انہوں نے جن ہیروز کو بچپن میں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام کرتے دیکھا انہی کے ساتھ بڑی ہوکر کام کیا. اکشے کمار اور سلمان خان کہتے ہیں کہ کرینہ جب چھوٹی تھی تو اس وقت یہ سکول کے بعد سیٹ پڑ آیا کرتی تھی ہم اس کے سر پر ہاتھ رکھا کرتے تھے. کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں ان کے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے اور چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے. کرینہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں بھی ہیں انہوں نے اپنے بچوںکی پرورش پر توجہ دی ہے. جہانگیر علی خان کو اکثر وہ اٹھائے ہوئے نظر بھی آتی ہیں. کرینہ کپور آج کل اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کی
غرض سے لندن میں موجود ہیں وہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے جہانگیر علی خان بھی ہیں. انہوں نے ایک دن اپنے کام سے چھٹی کرکے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ گزارا . اور بطور ماں اس کو وقت دیا انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ گزرے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا. جب سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو ان پر دلچپسپ تبصرے بھی ہوئے. انوشکا شرما نے بھی تصاویر پر کمنٹس کئے .