عمران خان پرحملے کیخلاف پنجاب بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

0
41

لاہور:پنجاب بار کونسل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کیخلاف کل صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیسے بین الاقوامی لیڈر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل پنجاب بھر میں واقعے کیخلاف وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ آج شام کو وزیرآباد میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قافلے میں فائرنگ کے واقعے اور عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد سربراہ تحریک انصاف کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات…

دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر مبینہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لانگ مارچ پر ہونے والے حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

اسلام آباد

عمران خان کے قافلے پر حملے کے خلاف اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کی رہنما منیرہ طاہر کی سربراہی میں خواتین نے مظاہرہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مری روڈ پر مشعل بردار ریلی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی خبر آنے کے بعد کارکنان غصہ میں آگئے اور پیدل ہی رحمان آباد سے شمس آباد کی جانب ریلی لے کر روانہ ہوگئے۔

شرکاء ریلی کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی سے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض چوہان،مستعفی ایم این اے کنول شوزب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھ لیا۔

تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی قایدین کے ساتھ فیض آباد کے مقام پر پہنچے جہاں مشتعل کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر فیض آباد سے راولپنڈی آنے اور جانے والی سڑکوں کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔

واقعے کی اطلاع پر ترنول چوک میں عامر مغل کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور ترنول پھٹک بند کر دیا جبکہ چوہڑ چوک میں بھی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

کراچی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر مبینہ حملے کے خلاف کراچی میں آٹھ 8 مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں شدید کو مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج لانڈھی منزل پمپ، کورنگی سنگر چورنگی، تین تلوار چورنگی، عائشہ منزل چورنگی اور ماڑی پور روڈ پر جاری ہے جبکہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس، شارع فیصل، حب ریور روڈ اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی احتجاج جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سڑکوں پر ٹائر نزر آتش کی جارہی ہے جبکہ وزیر آباد میں پیش آئے واقعے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

لاہور

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا شہر کے 11 مقامات پر احتجاج جاری ہے،کارکنوں نے گورنر ہائوس چوک، دبئی چوک رائے ونڈ اور بھیکے وال چوک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لبرٹی چوک، شاہدرہ چوک, جی پی او چوک, شادمان چوک، بابو صابو چوک، شمع چوک اور شوکت خانم چوک پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply