بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ آئی جی سندھ سے عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

0
43
sindh highcourt

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ آئی جی سندھ سے عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ہے.

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

درخواست گزاران کے وکلاء کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تیسری بار الیکشن ملتوی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں شہروں میں سیکیورٹی وجوہات پر الیکشن ملتوی کیے گئے، 9 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریقین کااجلاس بلایا ہے۔

سماعت کے دوران بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے وکیل کی عدالت سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ مجھے بات نہیں کرنے دینا تو بتا دیں، میں خاموش ہوجاؤں گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی، اور سماعت ملتوی کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

واضح رہے کہ گزشتہ چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس نفری کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کردی تھی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن، سینئر افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی

Leave a reply