کترینہ کیف اور وکی کوشل دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس چیز کا دونوں اظہار سوشل میڈیا پر ایکدوسرے کی تصاویر پر کمنٹس کر کے کرتے بھی رہتے ہیں. کترینہ کیف جو کہ اپنی فلم فون بھوت کی کامیابی کی امیدیں لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی بھی ہیں۔ چونکہ اداکارہ ان دنوں تشہیری مہم جوئی تھیں لہذا انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام لائیو سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے گھر میں موجود سب سے قیمتی چیز کا انکشاف کیا. لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے کترینہ کیف سے گھر میں موجود
سب سے قیمتی چیز کے بارے میں پوچھا۔ اس پر فون بھوت سٹار نے کچھ دیر سوچا اور پھر فوراً مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں سب سے قیمتی شخص میرا شوہر ہے۔ کیا یہ پیارا نہیں ہے؟ اس کے بعد انہوں نے کسی مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جو کتابیں ہیں وہ میرے لئے بہت قیمتی ہیں.لائیو سیشن کے دوران کترینہ کیف ایک خوبصورت کتابوں کے ریک کے سامنے بیٹھی ہوئی تھیں. یاد رہے کہ کترینہ کیف کی فلم فون بھوت آج کے دن سینما گھروں کی زینت بنی ہے اس فلم کے ساتھ جھانوی کپور کی فلم ملی بھی ریلیز ہوئی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کونسی فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے.