اسلام آباد؛ حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث 9 ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی.

اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن نے 9ویں اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ یہ چیمپیئن شپ 5 نومبر سے لیزر سٹی کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہونا تھی. اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا شہزاد اخیر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں اور چیمپئن شپ ہفتہ سے شروع ہونا تھی لیکن حالیہ ملکی صورتحال کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے مطابق؛ نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ جبکہ واضح رہے گزشتہ 31 اکتوبر کو کہا گیا تھا کہ؛ اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9ویں اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 5 نومبر سے لیزر سٹی کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ چیمپین شپ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا شہزاد اختر نے مزید بتایا تھا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جبکہ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 6 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ لیکن تاہم یہ ملتوی کردیا گیا ہے.

Shares: