سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا.
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17 میں واقع ایک فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رسیکیو ورکرز نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹا نفسیاتی مریض ہے لیکن فلیٹ کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ مقتولہ کی شناخت حاجرہ کشور زوجہ جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔ فوری طورپر قتل کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایک اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا کہ لیاری میں ماں کا گلا دبا کر قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کیا تھا. کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سفاک بیٹے نے گلا دبا کر ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ گلشن بانو نے بیٹے کو پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اپنی ماں کا گلا دباکر اسے قتل کردیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کہا تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت