ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/control-line-1.jpg)
بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ہلمت اورٹنڈواس کےعلاقوں میں گولہ باری کی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے بچی سمیت 2 شہری شہید، 4زخمی ہوئے ہیں جبکہ گولہ باری سے 3 مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں ہلمت، تاوبٹ، نکرو سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،
بھارتی فوج نےضلع جہلم ویلی کےعلاقےپانڈواورلیپاسیکٹرمیں بھی گولہ باری کی، پاک فوج کی منہ توڑجوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے.