مکہ مکرمہ میں بچی اغوا کرنے کا الزام؛ پاکستانی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

0
31

مکہ مکرمہ میں بچی کو اغوا کرنے کا الزام؛ پاکستانی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو 5 سالہ بچی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو مکہ مکرمہ کے علاقے الشوقیہ سے برمی شہریت کی حامل 5 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی۔


لاپتہ ہونے والی بچی کا نام رتیل اسعد بتایا گیا تھا، بچی کو اپنے والدین سے ملانے کے لئے مقامی پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور سوشل میڈیا پر بھی بچی کے اغوا کا واقعہ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ پولیس کو لاپتہ بچی یکم نومبر کی صبح اسی علاقے سے واپس مل گئی لیکن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی تفتیش جاری رکھی۔

5سالہ رتیل اسعد کی والدہ نے بتایا کہ بچی کو اغوا کرنے والوں نے اسے دوسرے علاقے میں لے جانا چاہتے تھے، اس مقصد کے لئے انہوں نے بچی کے بال بھی کاٹ دیئے تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے لیکن صورت حال دیکھ کر وہ بچی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 6 نومبر کو پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کے اغوا میں ملوث ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ خاتون پاکستانی شہری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا

Leave a reply