باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے اشتہاریوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی پہاڑپورکی قیادت میں ایس ایچ او ظفرعباس نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد حبیب اللہ قوم چوہان سکنہ بیلی والا اوراشتہاری ملزم سلیم اللہ ولد امان اللہ کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے اشتہاریوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی پہاڑپورکی قیادت میں ایس ایچ او ظفرعباس نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد حبیب اللہ قوم چوہان سکنہ بیلی والا اوراشتہاری ملزم سلیم اللہ ولد امان اللہ کوگرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کو اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
تھانہ صدرپولیس نے غیرقانونی طورپرریٹ اٹھانے پر ملزم عبدالرحمان ولد گل اصغر سکنہ انڈس کالونی سی آربی سی چوک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب، صدرپولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے غیرقانونی طورپرریٹ اٹھانے پر ملزم عبدالرحمان ولد گل اصغر سکنہ انڈس کالونی سی آربی سی چوک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ملزم غیرقانونی طورپر دریائے سندھ سے ریٹ لوڈکررہاتھا۔واقعے کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔
ڈی ایس پی کی قیادت میں نواب پولیس نے ملزم گل محمدولد جان محمدقوم کٹہ خیل سکنہ وانڈاکریم درکھان سے 45گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے
ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او مغل کوٹ رحمت اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش ملزم حضرت اللہ ولد پیر غلام سکنہ وانڈالالی پہاڑپور سے 14400گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے
ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی عرفان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم میراسلم ولد گل سلام قوم مروت سکنہ لنڈہ شریف سے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
Shares: