تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

اسلام آباد پولیس نے شہر کی صورتحال اور ممکنہ احتجاج پر بیان جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام سیاسی احباب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں-

پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ 6 گھنٹے سے روات ٹی چوک کےقریب بچوں سمیت گاڑی میں ہوں، کسی جانب سےٹریفک کی بحالی کیلئے کارروائی نہیں ہورہی۔

ایک خاتون نے فون پر شکایت کی کہ پشاورروڈپر حاجی کیمپ چوک پرٹریفک جام ہےاورمیری بیٹی ابھی تک گھرنہیں پہنچی، دو بجےمیری بیٹی کواسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے انہوں نے التجا کی کہ خدا کا واسطہ ہے پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال کرایا جائے۔

حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے…

Comments are closed.