اداکارہ حمائمہ ملک جن کے دارو نتنی کے روپ میں بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے کردار کی اور انکی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے. حمائمہ ملک نے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ فلم سپر ہٹ ہونے جا رہی ہے اس کے بعد فلم بنانے والوں‌کو اس کے معیار کی فلم بنانی ہو گی. حمائمہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے انہوں نے کم عمری میں کام شروع کیا اور بچپن کو بھی انجوائے نہ کر سکیں. حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں‌نے 14 سال کی عمر میں کام شروع کیا .اتنی کم عمر میں ذمہ داریاں سنبھالنے

کے بعد پتہ ہی نہیں چلا بچپن کہاں چلا گیا ، یوں بچپن کو بھی نہ انجوائے کر سکی . حمائمہ ملک نے کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں ٹھیک ہے ہمارے پاس شہرت ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو نیند آتی ہے جب چاہیں وہ سو سکتے ہیں. مجھے نیند نہیں آتی اور میں جب سونا چاہوں نیند مجھ سے دور بھاگ جاتی ہے. اسلئے میرے نزدیک دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہی وہ ہے جس کو نیند آتی ہے.

Shares: