فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا جب سے اعلان ہوا ہے دیکھا جا رہا ہے کہ ہر جگہ پرموشن میں صرف فرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی دکھائی دے رہے ہیں. سونیا حسین کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ چونکہ کینڈا میں ہیں اس لئے فلم کی پرموشن میں شامل نہیں ہیں جیسے ہی کینڈا سے واپسی کریں گی وہ پرموشنز کا حصہ بنیں گی. لیکن اردگرد کے لوگ کہہ رہے تھے کہ عروہ حسین جو کہ فلم ٹچ بٹن کی پرڈیوسر ہیں انہوں نے سونیا حسین کا طے شدہ معاوضہ نہیں دیا اسلئے وہ فلم کی پرموشنز میں نہیں ہیں. اور یہ بات یا خدشہ سچ نکلا ہے کیونکہ سونیا حسین نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا حصہ نہیں بنیں گی. انہوں نے کہا ہےکہ میرے معاوضے کے معاملات عروہ کے ساتھ طے پا رہے ہیں لیکن میرے وکیل کے
زریعے . جہاں تک فلم کی پرموشنز کی بات ہے تو میں نہ ہی فلم کی پرموشن کا حصہ بنوں گی اور نہ ہی میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں .یوں سونیا حسین جو کہ فلم کی ہیروئین ہیں انہوںنے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے. فیروز خان گھریلو تشدد والے کیس میں سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.