اداکار فیروز خان جن پر ان کی اہلیہ نے جسمانی تشدد کے الزامات ثبوت کے ساتھ لگائے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر نہ صرف ٹرول کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے شوبز کے ساتھیوں نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے. کئی اداکاروں نے ان کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا ہے لیکن فیروز خان کو کسی کی ٹینشن نہیں ہے. اداکار فیروزخان جس صورتحال میں ہے اس کو لیکر وہ اکثر سوشل میڈیا پر ان ڈائریکٹ کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ، اس وڈیو میں ایک بچہ دکھایا گیا ہے جس کو انجیکشن کے خوف سے ڈرایا جا رہا ہے وہ بچہ ڈرنے کی بجائے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیتا ہے. اس وڈیو کو لگانے کا مقصد یہی ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے وہ مشکل

حالات میں بھی ہنستے رہیں گے اور ان حالاتوں کا مقابلہ کریں گے. فیروز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کیسا رویہ رکھے ہوئے تھے یہ سب عیاں ہونے کے بعد بھی وہ رتی برابر بھی شرمندہ نہیں ہیں اور ڈھٹائی کے ساتھ پوسٹیں کررہے ہیں اور ان الزامات کی نفی کررہے ہیں . یاد رہے کہ فیروز خان کے دو بچے ہیں اور انہوں نے 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ شادی کی تھی. فیروز خان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ان کا رشتہ خرابی کی طرف گیا اور انجام طلاق کی صورت میں نکلا .

Shares: