دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اس فلم نے ناورے میں بھی دھوم مچا دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ناورے میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ سائوتھ ایشیاء کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے. اسی طرح سے فلم نے پاکستان میں بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے اور یہ پاکستان کی سب سے پہلی دو سو کروڑ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے. بات دو سو کروڑ تک آکر نہیں رکی بلکہ فلم پاکستان سمیت اورسیز میں کامیابی سے جاری ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈآف مولا جٹ میں فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے کردار میں نظر آرہے ہیں. فلم کی ڈائریکشن کی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے. اس قسم کی ڈائریکشن اور visualsیقینا کسی دوسری پاکستانی فلم
میںپہلے دیکھنے کو نہیں ملے. ہمارے ہاں بالی وڈ کی فلموں کو بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے لیکن آج کل بھارت میں بھی اس فلم کے چرچے ہیں. بھارتی عوام بھی مولا جٹ دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے. شاید اس فلم کو وہاں دیکھنے کے کریز کی ایک بڑی وجہ ماہرہ خان اور فواد خان ہیں. فواد اور ماہرہ خان کو بھارت میں بڑے پیمانے پر پسند کا جاتا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی نے ہر لحاظ سے کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑھ دئیے ہیں.








