سیف علی خان بالی وڈ میں ہمیشہ سے بہترین والد رہے ہیں۔ بڑے پردے پر انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے کرداروں کو نبھانے کے علاوہ، اداکار اکثر اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو یقینی بناتے ہیں۔ حال ہی میں سیف اور تیمور کی ایک کنسرٹ میں شرکت کی تصویر وائرل ہوئی تھی اور اب سیف اور ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔وڈیو میں سیف علی خان کو ایک دیوار پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے. دونوں کی شکل ایک دوسرے سے اس قدر ملتی ہے کہ مداحوں نے انہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہہ دیا ہے ۔ ایک مداح نے وائرل ہونے والی اس وڈیو کے کمنٹس باکس میں لکھا بوڑھا سیف بمقابلہ
نوجوان سیف۔ دونوں کی آپس میں کمال مشابہت ہے.واضح رہے کہ ورسٹائل اداکار سیف علی خان بہت سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کرتے ہیں. سیف علی خان بہت جلد تیلگو سنیما میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں . دوسری طرف ابراہیم علی خان نے راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کرن جوہر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔