باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، وزیراعظم سمیت سیاسی قائدین نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے
آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان نے قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے قومی ٹیم کوشاندارفتح پرمبارکباد دی ہے،پاکستان کی سیمی فائنل میں فتح پردنیا بھرمیں پاکستانیوں نے جشن منایا ،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنون، عزم اور نظم و ضبط، شاندار واپسی پر شاباش پاکستان،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی قومی ٹیم کومبارکباد دی ہے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کوجیت پرمبارکباد دی ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی قومی ٹیم کوشاندارفتح پرمبارکباد دی ہے مریم نواز نے بھی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندارفتح پرقومی ٹیم کومبارکباد دی ہے شاہدخاقان عباسی،یوسف رضاگیلانی ،راجہ پرویزاشرف نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے
Congratulations Team Pakistan 🇵🇰 for a stellar performance and winning #SemiFinalT20WC. Good luck for the Final. Pakistan 🇵🇰 Zindabad!
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 9, 2022
صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل نے 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کی یاد تازہ کردی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سینچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی باؤلرز نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے نپی تلی باؤلنگ کی،باؤلر نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کوبڑا سکوربنانے سے روکے رکھا
ٹی20ورلڈکپ کافائنل اتوار13نومبرکومیلبرن میں ہوگا 30سال بعدپاکستان میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ورلڈکپ کافائنل کھیلےگا