کار سرکار میں مداخلت ،عمران خان کی ضمانت میں توسیع

0
107
imran khan

احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس کی سماعت ہوئی

عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت نے میڈیکل گراؤنڈ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

واضح رہے کہ تھانہ سنگجانی میں عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی ایمار پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا انہیں روکا گیا تو پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا گیا، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے مناسب حکمت عملی سے مزید نفری بلوئی اور پر تشدد مظاہرین کو منتشر کروایا. دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی گئی علاقے میں امن و امان خراب کرنے، سڑک بلاک کرنے، پولیس پر تشدد، پتھراؤ کرنے پر عمران خان ،اسد عمر علی نواز سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا، عمران خان نے اس مقدمہ میں ضمانت کروا رکھی تھی آج عدالت نے اس ضمانت میں مزید توسیع دے دی ہے

Leave a reply