صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتیوں کی وادارتوں میں اضافہ ہو گیا، ڈاکوؤں نے تاجر سے رقم چھینی تو تاجر نے ڈاکوؤن پر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا
باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نسیم سپر مارٹ کے مالک سے دو ڈاکوؤن نے 80 ہزار روپے نقد اور موبائل لوٹ چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ تاجر حسن شہزاد نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک گولی بائیک کے پیچھے بیٹھے ڈاکو وقاص کو لگی جس سے بائیک گر گئی۔ مارٹ کے مالک کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو وقاص موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گیا.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لیے.پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر مفرور ڈاکو کی تلاش شروع کردی. پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکو کو جلد گرفتار کر لیا جاے گا.