سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
40

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے.

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ججز سے حلف چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔

تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، اور عدالت عظمیٰ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ گزشتہ روز صدرعارف علوی نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل ایک 175 اے کے تحت دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

جبکہ دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے. ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے ان کے نئے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جس کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے چند روز قبل دی تھی۔

Leave a reply