شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) دربار حضرت بابا پھولشاھی کی سالانہ 3روزہ عرس تقریبات کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت نعت اور محفل میلاد سے شروع ہوا
عرس میں ملک کے نامور قوال عبدلستار سعیدی ، اور عمر سعیدی نے قوالی پیش کی
عرس تقریبات کی صدارت گدی نشین پیر علی طاہر خان صاحب قادری کی زیر سر پرستی میں کی گئی
نماز عصر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور پھر نماز مغرب کے بعد چادر مبارک چڑھائی گئی ۔ ہر سال عرس کی سالانہ تقریب میں زائرین کی بہت بڑ ی تعداد زیارت کے لئے آتی ہے
پیر صاحب کا تعلق انڈیا سے آ رھا ھے ۔ پیر صاحب انڈیا میں دور جنگل میں تنہائی میں کالے پہاڑ پہ روز تلاوت کرتے انکی تلاوت کا اتنا سرور تھا کے شیر خونخوار جانور بھی آپ کی تلاوت سننے پہاڑ پے آ جاتے تھے ۔عرس تقریبات
ہر سال7 ذالحج کو منعقد ہوتی ہیں
عرس مبارک کو مناتے ہوئے 50 سال سے اوپر کا عرصہ گزر چکا ہے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: