لاہور:عمر اکمل نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی، بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ٹیم پر بہت تنقید ہورہی تھی، ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، جو بھی کھلاڑی مشکل میں ہوتا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انہیں سپورٹ کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میرے مستقبل کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے، میں اپنی پوری محنت کر رہا ہوں، نہیں پتہ مجھے گریڈ ون کیوں نہیں کھیلنے دے رہے، میری فیملی مجھے اس وقت میں بہت سپورٹ کر رہی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کوئٹہ آتے تو ہم انہیں ویلکم کرتے، سرفراز احمد، بابر کیلئے کپتانی چھوڑنے کو تیار تھے، بابر اعظم بھی سرفراز کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں، لیکن یہ ڈیل ممکن نہ ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ڈرافٹ میں جائیں گے، ہمارا مقصد صرف کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دینا ہے۔
سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا
ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل
شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں
شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل