سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

0
55

سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کیس کافیصلہ نہیں ہوا،اپوزیشن بات کوسمجھنے سے قبل ہی مٹھائیاں بانٹنا شروع کردیتی ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کولوٹنے والوں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی ،اپوزیشن والے اپنی سہولت کے مطابق فیصلے کاترجمہ کررہےہیں،پی ڈی ایم میں ہرکوئی اپنے مفادات لے کرآگے بڑھ رہاہے،ان لوگوں نے ہمیشہ سے صرف پیسے کیلئے سیاست کی ہے پیسے کے بل بوتےپرسیاست کرنےوالوں کواب ناکامی ہوگی،قوم کواندازہ ہوگیاکہ کون لوگ سیاست میں شفافیت نہیں چاہتے،کوئی ڈیل نہیں چل رہی نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، کسی بھی عدالت میں پہلی پیشی پر فیصلہ نہیں ہوتا، ان کی بہت سی تاریخیں گزر گئی ہیں، آگے بھی گزر جائیں گی ،پیپلزپارٹی کی ن لیگ جیسی سیاست نہیں ہو سکتی، ملک لوٹنے والوں سے ڈیل نہیں ہوگی ،اسمبلی میں بل پیش کریں گے دیکھتے ہیں کون مخالفت کرتا ہے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوتی ہے،ہمارے اتحادی ہمیں سپورٹ کرتےہیں، پی ٹی آئی نے اسی خرید و فروخت کے معاملے پر اپنے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا ،کچھ دنوں میں سینیٹ میں بھی ہمارے نمبر آجائیں گے،میثاق جمہوریت میں انھوں نے واضح کہاتھاکہ شو آف ہینڈ کی حمایت کریں گے، ان کا ایمان پیسوں پر ہے اور پیسوں سے ہی انھوں نے لوگوں کو خریداہے،مسلم لیگ اپنی لیڈر شپ کو کلین چٹ دینے کیلیےیہ سب کررہی ہے

وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کی طرح اس کیس میں بھی پہلے سے مٹھائیاں بانٹی گئیں،شہبازشریف کی جانب سےہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،کیس ابھی چلنا شروع ہواہے،یہ جیت کیسےگئے؟مریم اورنگزیب ڈھٹائی سےجھوٹ بولتی ہیں مریم اورنگزیب اعدادوشمارکےمطابق بات کریں،جھوٹ نہ بولیں،ڈیلی میل کےخلاف کیس اب ٹرائل کی طرف جائےگا،ایک چینل نے تو خبر چلا دی کہ شہباز شریف کیس جیت گئے ہیں ،چھوٹی اور بڑی مریم نے مٹھائیاں بانٹیں تاثر دیا گیا جیسے شہباز شریف ہتک عزت کا کیس جیت گئے،عدالت ڈیلی میل سےثبوتو ں سےمتعلق سوال کرے گی،منظورپاپڑوالے سمیت دیگرکے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی،پاناما کیس کی طرح اس کیس میں بھی پہلےسے مٹھائیاں بانٹی گئیں،ڈیلی میل کو شواہد پیش کرنے کا کہا جائےگا

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت لاہورہائیکورٹ سے مسترد ہوچکی ہے بچہ بچہ جانتا ہےکہ چاچو کرپشن میں ملوث ہیں،شہبازشریف اوراس کاخاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ،چاچو پرلاہورکی عدالت میں7ارب کی منی لانڈرنگ پر چارج شیٹ ہوچکا،ان کی کرپشن پر اب لندن کی عدالت سے بھی مہر لگے گی ہم پر کیس کرتے تو لندن کی عدالت میں جاکر کراراجواب دیتے،مریم نواز نے فوری طور پر ٹویٹ کر دیا کہ میرے پاپا بے گنا ہ ہیں،آپ کے پاپا کے جھوٹے اور بد دیانت ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ دے چکی ہے.

Leave a reply