شادی سے انکار،خاتون پر تیزاب پھینکنے والا سفاک ملزم گرفتار

0
44

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کاہنہ پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کی۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ آصف کو شادی سے انکار پر اس کے دوست رزاق نے 25 سالہ تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں گھر آکر خاتون پر تیزاب پھینکا۔ تیزاب سے خاتون کا بازو اور جسم جھلس گیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔باقی مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن پارٹنر کی مدد سے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او لاہور نے کینال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ،مال روڈ سمیت مختلف مقامات اور شاہراہوں پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس افسران کو شہر بھر کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا حکم بھی دیا۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس ہائی الرٹ رہے۔غلام محمود ڈوگر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس مشکوک افراد،گاڑیوں اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھے جبکہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں اہم اور حساس مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔

Leave a reply