باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)ریسکیو 1122 انٹرویوز، سینکڑوں بیروزگار نوجوان سارادن انتظارکی سولی پر لٹکتے رہے ، شام کو مایوس واپس
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 میں گزشتہ روز اسٹیشن کوآرڈینیٹر کی آسامی کے لئے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں سے سی ویز منگوائی گئیں اور بیچلر ہونے کی شرائط بھی رکھی گئی تھی کئی نوجوان جنہوں نے بیچلر نہیں کیا ہوا تھا انکو بھی انٹرویو میں بلوالیا گیا نوجوان صبح آٹھ 8 بجے سے شام پانچ 5 بجے تک بھوکے پیاسے بیٹھے رہے اور انٹرویوز دیکر آئے ٹیسٹ میں پچہتر 75 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کو آخر میں کہہ دیا گیا کہ آپ نے بیچلر نہیں کیا آپ اہلیت نہیں رکھتے امیدواروں نے کہا کہ بیچلر کی شرائط رکھنے کے باوجود بیچلر نہ کرنے والے امیدواروں کو کس وجہ سے انٹرویو پر بلاکر پورا دن ذلیل کیا گیا اس کا محکمہء صحت کے افسران کو نوٹس لینا چاہئے۔

Shares: