باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار) مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے کا انکشاف
تفصیل کے مطابق مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،بلیک میلر نے قریشی نام کی ایک فیک آئی ڈی بنائی ہوئی ہے جس کے ذریعے ایک پرائیویٹ سکول کی معززگھرانے کی ٹیچرلڑکی کو جعلی فحش تصویریں اپ لوڈ کر کے وائرل کردی ہیں جس کی وجہ لڑکی سخت دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوکر بسترکولگ چکی ہے اس علاوہ اسی فیک آئی ڈی سے ڈیسینٹ اسکول ترکی کالونی کو بھی بدنام کررہاہے ،جس میں اس الزام لگایا ہے کہ ڈیسینٹ سکول ٹیچرز طالبات کی ساتھ ریپ کرتے ہیں ،لیکن افسوس سکول کی انتظامیہ نے اتنے بڑے الزام پر کوئی نوٹس نہیں لیا،واضح رہے کہ بلیک میلنگ کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ٹیچر لڑکی بھی اسی سکول میں پڑھاتی ہے اس انتہائی حساس معاملے پر ڈیسینٹ سکول کی انتظامیہ پر اسرار طور مجرمانہ خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اورذرائع مزید معلوم ہوا ہے کہ اس اوباش نے اور بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر کےان کی زنگیاں تباہ کرچکا ہے ، متاثرہ لڑکی کہنا ہےکہ اس بلیک میلر نے میرے نام سےکئی فیک آئی ڈیز بناکر میسینجر پر بے ہودہ اور اخلاق باختہ میسجز مذکورہ شخص نے مجھے بھیج کر بدنام اور رسواء کرنے کی کوشش کی ہے اس سے میرا کوئی بھی تعلق نہیں میرے پاس ٹچ موبائل بھی نہیں ہے ، متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مذکورہ فیک آئی ڈی والے آوارہ کوٹریس کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے .
ٹھٹھہ :مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے لگا

Latest from پاکستان

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب بروری روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی

عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ باغی ٹی وی کے

پاکستان میں مئی کے دوران دہشتگردی میں معمولی اضافہ، بڑی کارروائیاں ناکام
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سونامی سینٹر

پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ
پاک بحریہ نے ملک کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا، جن کا