وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا دوران سفر سامان غائب.

وزیراعظم کے معاون خصوصی و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا دوران سفر سامان غائب ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے یو اے ای جا رہے تھے۔
https://twitter.com/fkkundi/status/1592153651266871296
فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور واقعہ پر غیرملکی ائیرلائن سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے بعد بھی سامان نہیں ملا،غیرملکی ائیرلائن کا غیر پیشہ ورانہ اقدام ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی ائیرلائن کا کہناہے کہ سامان ڈھونڈنے کی کوشش کررہےہیں۔ لہذا جیسے ہی سامان ملتا ہے آپ کو آگاہ کردیا جائے گا.

خیال رہے کہ فیصل کریم کنڈی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ مقرر ہیں ان کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے. واضح رہے کہ 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو سیاسی مخالفین علی امین گنڈہ پور کے بھائی عمر امین اور فیصل کریم کنڈی درمیان مقابلہ ہوا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر شپ کیلئے وفاقی وزیر علی امین کے کپتان بھائی عمر امین گنڈہ پور اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی آمنے سامنے تھے جبکہ میئر شپ کیلئے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کفیل نظامی، دیگر امیدوار بھی دوڑ میں شامل تھے۔ یاد رہے بلدیاتی انتخابات کے یہ امیدوار ایک دوسرے پر موروثی سیاست، حکومتی مشینری کے استعمال اور پیسوں کی چمک کے الزامات بھی دھرتے رہے تھے لیکن ڈیرہ کی عوام نے دسمبر کو جیت کا سہرا عمر امین کے سر بٹھایا تھا کیونکہ فیصل کریم کنڈی وہ شخص ہیں جو ماضی میں ایک بار الیکشن جیت دوبارہ نظر نہیں آئے تھے.

Shares: