وزیراعظم عمران خان نے کور گروپ کا اجلاس طلب کر لیا

0
37

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس طلب کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس میں ہوگا ،کور گروپ میں شامل تمام افراد کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں پارٹی امور سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،

چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کی عسکری قیادت کی وزیراعظم کو یقین دہانی

 

 

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

 

ٹویٹربدمعاش مودی کا ترجمان بننے میں تمام حدیں عبور کر گیا، صدر مملکت کو بھی نوٹس

 

پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا، کب حملہ کرے گا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا بھی اجلاس ہوا تھا جس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر بھی بات کی گئی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی رہنماوَں سے ہونے والی گفتگو پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی ،وزیر خارجہ نےعالمی رہنماوَں سے ہونے والی گفتگو سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی ،وزیراعظم نےغیرملکی سربراہوں سےرابطوں پرکابینہ کوآگاہ کیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوامی منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی ،اجلا س میں کامیاب جوان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا.

Leave a reply