لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی کامیابیاں سمیٹنے کی ہدایت کے بعد اب پاکستان ہاکی نے بھی اپنا کھویا ہوا ماضی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں، اطلاعات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری، فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے بعد دوسیشنز میں ٹریننگ کا آغازکردیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی ٹیم کےتربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو دوسیشنزمیں ٹریننگ کرائی جارہی ہے، صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میں مختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں۔
پاکستان ہاکی کو دوبارہ وکٹری سٹینڈ پر لانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کےکوچ اولمپیئن وسیم احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاکی مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس زوال کی اصل وجہ ڈومیسٹک ہاکی نہ ہونا ہے، ڈومیسٹک ہاکی میں مقابلے کا رجحان لائے بغیر نتائج حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔چھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں تین ہفتوں بعد کارکردگی اورفٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا