سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اچانک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا دورہ کیا وزیر اعظم کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے انہوں نے وارڈز کا دورہ کیا اور مریضووں سے انتظامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی یہ مختصر دورہ بیس منٹ تک جاری رہا ڈاکٹرز اور عملہ کی عدم موجودگی پر سخت برہم مریضوں سے بات چیت کے بعد انتظامی امور پر سخت تشویش کا اظہار کیا عوام کے عمران خان زندہ باد کے نعروں سے ہسپتال گونج اٹھا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی وزیراعظم نے اچانک سرگودہا کا دورہ کیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تبدیلی زندہ باد کے نعرے لگے

Shares: